اردو

urdu

ETV Bharat / state

درماندہ مسافروں کو ہوائی سروس سے لانے کا ہے سلسلہ جاری

یونین ٹریٹری جموں وکشمیر میں گھریلو پروازوں کے دوبارہ چالو ہونے کے 107 ویں روز 4،270 مسافروں کو لے کر 29 ہوائی پروازیں جموں اور سرینگر کے ہوائی اڈے پر اتریں۔

فائل فوٹو
فائل فوٹو

By

Published : Sep 9, 2020, 4:15 PM IST

تفصیلات کے مطابق 2،401 مسافروں کو لےکر 10کمرشل پروازیں جموں کے ہوائی اڈے پر اتریں جبکہ 19پروازیں سرینگر پہنچی جن میں 3،030 مسافر سوار تھے۔

یاد رہےکہ 25 مئی سے اب تک جموں ائیر پورٹ پر 906گھریلوں پروازیں اتریں ہیں۔ جن میں 79،336 مسافروں نے سفر کیا۔ اسی طرح 1،98926 مسافر 4521 ہوائی پروازوں کے زریعے سرینگر پہنچائیے گیے۔

ادھر جموں وکشمیر حکومت نے عالمی وبا کے پیش نظر ابتک متعدد ممالک سے تقریبا 8063مسافروں کو خصوصی انخلا پروازوں کے زریعےجموں وکشمیر واپس لایا گیا ہے۔

ہوائی اڈے پر اترتے ہی تمام مسافروں کا کووڈ 19 ٹسٹ عمل میں لایا جاتا ہے اور انہیں قائم کردہ قرنطینہ مراکز میں منتقل کردیا جاتا۔ انتظامیہ نے پروازوں کے زریعے یو ٹی میں وارد ہونے والے تمام مسافروں کی سکریننگ نمونے لینے اور قرنطینہ مراکز منتقل کرنے کے ٹرانسپورٹ کے خاطر خواہ اور معقول انتظامات کئے ہیں۔

وہیں اس دوران مرکزی شہری ہوا بازی اور صحت و خاندانی بہبود کی مرکزی وزارتوں کی جانب سے مقرر کئے گئے رہنما خطوط اور ایس او پیز کا خاص خیال بھی رکھا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جواہر ٹنل قاضی گنڈ میں ٹرک سے ہتھیار بر آمد، 2 گرفتار

ABOUT THE AUTHOR

...view details