ڈاکٹر ایسویسی ایشن Doctors Association Kashmir (DAK) نے کہا ہے کہ جموں میں اومیکرون کے کیسز Omicron Cases in Jammu کی کوئی ٹریول ہسٹری نہیں ہے اور نہ ہی نئے ویرینٹ کا کسی مثبت کیس سے رابطہ ہے۔
ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کشمیر کا کہنا ہے کہ یہ نئے قسم کے ممکنہ کمیونٹی پھیلاؤ کا اشارہ ہو سکتا Fearof Community Spread ہے۔ ڈاک کےصدر ڈاکٹر نثار الحسن نے کہا’’یہ ممکن ہے کہ یہ کیسز اومیکرون کے کمیونٹی پھیلا کی ایک مثال ہو۔
انہوں نے کہا کہ کووڈ-19 کے نئے ورئرینٹ اومیکرون کے پہلے تین کیسز صوبہ جموں کے تالاب تلو اور بن تلاب علاقوں سے رپورٹ ہوئے۔ تینوں کیسز میں غیر ملکی سفر کی کوئی تاریخ نہیں ہے اور نہ ہی مختلف قسم کا کوئی متاثرہ شخص کسی سے ملا ہے۔
ڈاکٹر حسن نے کہا ’’اس سے ہمیں یہ سمجھنے میں مدد ملتی ہے کہ ممکن ہے کہ ان کیسز میں کمیونٹی انفیکشن ہوا ہو۔‘‘ ڈاکٹر نثارالحسن نے کہا اسے یہ صاف ظاہر ہے کہ انفیکشن کمیونٹی میں بغیر کسی نشان کے پھیل رہا ہے۔ وہیں یہ کمیونٹی ٹرانسمیشن کی طرف بھی اشارہ کر رہا ہے۔