سرینگر:رکن پارلیمنٹ اور نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے واضح کیا کہ نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ اس وقت تک الیکشن نہیں لڑیں گے جب تک جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال نہیں کیا جاتا۔ فاروق عبداللہ نے کہا کہ ہم نے حلقہ کے انچارجز کی فہرست بنا دی ہے جس کا مقصد آئندہ اسمبلی انتخابات کے لیے کارکنوں کو متحرک کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے حلقہ انچارج اس لیے بنایا ہے کہ عوام مشکلات کا شکار ہیں انچارج عوام کے پاس جائیں گے اور ان کے مسائل دیکھیں گے۔ پہاڑیوں کو ایس ٹی کا درجہ دینے پر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ میں 1983 کے اوائل سے اس کے لیے لڑ رہا ہوں۔ Restoration Statehood of Jammu and Kashmir
جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ جمو ں و کشمیر کے لوگ اس وقت گوناگوں مسائل و مشکلات میں مبتلا ہیں اور ایسی صورتحال میں ضروری ہے کہ ہماری جماعت اور زیادہ متحرک ہوجائے اور اس مقصد کی خاطر ہی حلقہ انچارجز کو نامزد کیا گیا ہے تاکہ وہ اپنے کام میں سرعت لائیں، لوگوں کے پاس جائیں، اُن کی مشکلات اور مصائب دیکھیں اور ان کا سدباب کرانے کی ہر ممکن کوشش کریں۔