جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلی اور نیشنل کانفرینس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے سری نگر کے گوپکار علاقے میں واقع ان کی سرکاری رہائش گاہ خالی کردی ہے اور وہ اس وقت اپنے والد کے ساتھ منتقل ہو گئے ہیں۔
جموں کشمیر اسٹیٹس پارلیمنٹ کے ایک افسر نے اس حوالے سے ای ٹی وی بھارت کو جانکاری دیتے ہوئے کہا 'گزشتہ روز عمر عبداللہ نے اپنی سرکاری رہائش گاہ خالی کی اور وہ اپنے والد فاروق عبداللہ کی رہائش گاہ میں رہنے کے لئے چلے گئے ہیں'۔
ان کا مزید کہنا تھا 'فاروق عبداللہ کی رہائش گاہ بھی گوپکار علاقے میں ہی واقع ہے۔ محکمہ نے ابھی عمر عبداللہ کی رہائش گاہ کو اپنی تحویل میں نہیں لیا ہے کیونکہ ان کا کچھ سامان ابھی بھی اس مکان میں پڑا ہے۔ سارا سامان لے جانے میں دو تین دن اور لگیں گے۔ امید ہے کہ آئندہ ہفتے وہ مکان محکمے کی تحویل میں ہوگا'۔