سرینگر: جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے عید میلاد النبی(ص)کی تقریب سعید کے موقعے پر آثار شریف درگاہ حضرت بل میں حاضری دی اور نمازِ جمعہ بھی ادا کی۔ انہوں نے جموں وکشمیر مکمل امن و امان، عالم اسلام کی سربلندی، عالم انسانیت کی بقا، لوگوں کی خوشحالی و ترقی کے علاوہ دفعہ370کے معاملے میں سپریم کورٹ سے جموں وکشمیر کے عوام کے حق میں فیصلہ آنے کیلئے دعا کی۔ ان کے ہمراہ پارٹی کے صوبائی صدر ناصر اسلم وانی اور صلح کار مدثر شاہ میری بھی تھے۔نماز جمعہ ادا کرنے کے بعد عمر عبداللہ بھی ہزاروں عاشقانِ رسول سمیت موئے پاک آنحضورﷺکے دیدار سے فیض حاصل کیا۔
Omar Abdullah slams JK Admn عید میلادالنبی (ص)کی تعطیل ایک روز قبل دینے سے لوگوں کے دل مجروح کئے گئے،عمرعبداللہ - جموں و کشمیر میں انتخابات
عمر عبداللہ نے حکومت کی طرف سے عید میلاد النبیﷺ کی تعطیل ایک روز قبل دیئے جانے کو سمجھ سے بالاتر قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ موجودہ حکمرانوں کو یہاں کے عوام کے احساسات اور جذبات کی ذرا سی بھی قدر نہیں۔
عید میلادالنبی (ص)کی تعطیل ایک روز قبل دینے سے لوگوں کے دل مجروح کئے گئے،عمرعبداللہ
Published : Sep 29, 2023, 7:43 PM IST
مزید پڑھیں:Kashmir Milad Celebrations: کشمیر میں مذہبی جوش کے ساتھ میلاد کی تقاریب کا اہتمام
الیکشن کے انعقاد سے متعلق پوچھے گئے ایک اور سوال کے جواب میں عمر عبداللہ نے کہا کہ جب ان لوگوں (بھاجپا) میں تھوڑی سی ہمت آئے گی تب یہ لوگ یہاں الیکشن کرائیں گے۔
(یو این آئی)