اردو

urdu

ETV Bharat / state

Omar Abdullah on Unemployment in J&K: بے روزگاری پر عمر عبداللہ کا مرکزی حکومت پر طنز

عمر عبداللہ نے جموں و کشمیر میں بے روزگاری کے حوالے سے سماجی رابطہ گاہ پر مرکزی سرکار کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا: ’’پانچ اگست 2019 کے فیصلے کے بعد کا ایک اور جھوٹ بے نقاب Omar Abdullah on 5 Aug 2019 Decisionsہو گیا۔‘‘

Omar Abdullah on Unemployment in J&K
Omar Abdullah on Unemployment in J&K

By

Published : Mar 19, 2022, 3:32 PM IST

جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے ہفتہ کے روز خطے میں بے روزگاری Omar Abdullah on Unemployment in J&Kکو لے کر مرکزی سرکار کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔

سماجی رابطہ گاہ پر ردِ عمل ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے کہ: ’’ترقی اور روزگار کے نئے مواقع کے بجائے جو ہم دیکھتے ہیں وہ بے روزگاری اور مایوسی ہے۔ Omar Abdullah on 5 Aug 2019 Decisionsاس کے ساتھ ہی پانچ اگست 2019 کے فیصلے کے بعد کا ایک اور جھوٹ بے نقاب ہو گیا۔‘‘

واضح رہے کہ چند روز قبل حکومت ہند کی وزارت اسٹسٹکس و پروگرام امپلمنٹیشن نے تازہ ترین متواتر لیبر فورس سروے شائع کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ جموں و کشمیر میں تعلیم یافتہ نوجوانوں میں بے روزگاری کے اعداد و شمار 46.3 فیصد تک پہنچ گئے ہیں، جو بھارت میں دوسرے نمبر پر ہے۔

مزید پڑھیں:'Omar Abdullah On 'The Kashmir Files: "دی کشمیر فائلز" نامی فلم سچائی کے ساتھ کھلواڑ ہے: عمر عبداللہ

سروے کے مطابق جموں و کشمیر کی شہری بے روزگاری کی شرح 15-29 سال کی عمر کے زمرے میں 46.3 فیصد تک پہنچ گئی ہے جو گزشتہ کوارٹر میں 44.1 فیصد تھی۔

اعداد و شمار کے مطابق، تعلیم یافتہ زمرہ میں جموں و کشمیر کی بے روزگاری کیرالہ کے بعد دوسری سب سے زیادہ بے روزگاری کی شرح ہے جہاں یہ شرح 47 فیصد ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details