اردو

urdu

ETV Bharat / state

عمر رسیدہ افراد کو پہلے کورونا ویکسین فراہم کرنا صحیح فیصلہ: عمر عبداللہ

نیشنل کانفرنس کے کارگزار صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا کہ نوجوانوں سے پہلے عمر رسیدہ افراد کو کورونا ویکسین فراہم کرنا مرکزی سرکار کا درست فیصلہ ہے۔

عمر رسیدہ افراد کو پہلے کورونا ویکسین فراہم کرنا صحیح فیصلہ: عمر عبداللہ
عمر رسیدہ افراد کو پہلے کورونا ویکسین فراہم کرنا صحیح فیصلہ: عمر عبداللہ

By

Published : Mar 1, 2021, 7:20 PM IST

مرکزی حکومت کی جانب سے عمر رسیدہ افراد کو نوجوانوں سے قبل کووڈ ٹیکہ فراہم کیے جانے کے فیصلہ پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے بتایا کہ 'نوجوانوں کے بجائے پہلے معمر شہریوں کو ہی کورونا ویکسین ملنا چاہئے۔'

نیشنل کانفرنس کے کارگزار صدر عمر عبدﷲ نے مرکزی حکومت کی جانب سے عمر رسیدہ افراد کو کورونا ویکسین کی خوراک دیے جانے کے فیصلہ کا خیر مقدم کیا ہے۔

انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا: 'مجھ سے پہلے میرے والدین کو کورونا ٹیکہ ملنا چاہئے کیونکہ عمر رسیدہ افراد کیلئے کورونا ٹیکہ کاری ناگزیر ہے۔'

مزید پڑھیں؛ اسکول چلے ہم ----

انہوں نے مزید کہا کہ 'یہ سائنسی بنیادوں پر بھی صحیح فیصلہ ہے کہ سب سے پہلے معمر شہریوں کو ہی ویکسین ملنا چاہئے۔'

سابق وزیر اعلیٰ کا یہ بیان اُس وقت سامنے آیا جب کانگریس کے سینیئر رہنما ملکھا رنجن نے مرکزی حکومت کے فیصلے کی مخالفت کرتے ہوئے بتایا کہ 'سب سے پہلے نوجوانوں کو ویکسین ملنا چاہئے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details