جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت والے دفعہ 370 کی منسوخیکے بعد ٹرانسپورٹ کی سہولیات نہ کے برابر ہے۔ نجی گاڑیوں کے نہیں چلنے سے لوگوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
اس کے بعد ضمیر اور ظاہر نئی دہلی سے صبح کی پرواز سے سری نگر پہنچے۔ عمر عبداللہ جموں کے ہری نیواس میں نظر بند ہیں، جہاں ان کے دونوں بیٹوں ضمیر اور ظاہر کو ان سے ملاقات کی اجازت دی گئی۔اس تعلق سے سکیورٹی اہلکار نے بتایا کہ سری نگر ہوائی اڈے سے دونوں بھائیوں کو لینے کے لیے ایک سرکاری گاڑی بھیجی گئی تھی۔ جس کے بعد گاڑی کو سیدھے ہری نواس تک پہنچایا گیا، جو ڈل جھیل کے قریب زبروان کے دامن میں واقع ہے۔
مزید پڑھیں : پیر سے وادی میں موبائل خدمات بحال ہوں گی: روہت کنسل