کشمیری پنڈت راہل بٹ کی ہلاکت Militants Kill Kashmiri Pandit in Kashmir کے خلاف احتجاج کر رہے افراد پر پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج کیے جانے کی جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے جمعہ کے روز مذمت کی ہے۔ Omar Abdullah Condemns Use of force on Protesters سماجی رابطہ گاہ پر اپنا ردِ عمل ظاہر کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ نے کہا: ’’شرمناک بات ہے کہ جائز احتجاج پر طاقت کا استعمال کیا جاتا ہے۔ کشمیر کے لوگوں کے لیے یہ کوئی نئی بات نہیں ہے۔‘‘
Omar Abdullah Condemns Use of Force on Protesters: احتجاجیوں پر طاقت کا استعمال افسوس ناک: عمر عبداللہ - کشمیری پنڈت راہل بٹ کی ہلاکت
جمعرات کی دوپہر کشمیری پنڈت راہل بٹ پر عسکریت پسندوں نے حملہ کرکے اسے ہلاک کر دیا۔ Kashmiri Pandit’s Killing بڈگام سمیت وادیٔ کشمیر کے متعدد اضلاع میں ہلاکت پر کشمیری پنڈتوں کی جانب سے احتجاج کیے جا رہے ہیں۔ Omar Abdullah Condemns Use of Force on Protesters
اُن کا مزید کہنا تھا کہ ’’اگر ایل جی انتظامیہ کشمیری پنڈتوں کو تحفظ فراہم نہیں کر سکتی تو انہیں احتجاج کا حق ہے۔‘‘ Kashmiri Pandit killed by Militantsعمر عبداللہ نے ایک اور ٹویٹ میں کہا: ’’سیاحتی سرگرمیاں امن کی دلیل نہیں، یہ اقتصادی سرگرمیوں کا ایک پیمانہ ہے۔ خوف و دہشت کا نہ ہونا، عسکریت پسندوں کا مرضی کے مطابق حملہ کرنے میں ناکامی، جمہوری نظام کی موجودگی کو ہی امن و امان سے تعبیر کر سکتے ہیں۔ Militants Kill Kashmiri Pandit in Kashmirکشمیر اس وقت امن و امان سے کوسوں دور ہے۔‘‘