سرینگر: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں شہری ہلاکت کی مذمت کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے ٹویٹ میں کہا کہ پلوامہ ضلع میں ایک 'حادثاتی گولی چلنے' کے واقعہ میں ایک غیر مسلح شہری کی ہلاکت انتہائی قابل مذمت ہے۔ اس موت کی فوری، معتبر اور شفاف تحقیقات ہونی چاہیے۔ قصوروار کو ہر ممکن سزا ملنی چاہیے۔ وہیں پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس معاملے میں ایک پولیس اہلکار کو گرفتار کیا گیا ہے اور معاملہ بھی درج کیا گیا ہے۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کشمیر زون وجے کمار نے کہا کہ پولیس اہلکار، جس کی رائفل غلطی سے چل گئی تھی، جس کے نتیجے میں ایک شہری کی موت ہوئی تھی، کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جبکہ مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہے ۔ Omar Abdullah on Civilian Killing
واضح رہے کہ جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ہال علاقے میں پولیس اہلکاروں نے موٹر سائیکل سوار کو رکنے کا اشارہ کیا اور اس دوران پولیس اہلکار کی بندوق سے اچانک گولی چل گئی جو موٹر سائیکل سوار کو لگی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا۔