ان باتوں کا اظہار پارٹی کے نائب صدر عمر عبداللہ نے پارٹی ہیڈکوارٹر پر مختلف علاقوں، جن میں بیروہ، حضرت بل، کوکرناگ ،سونہ وار، زیڈی بل، امیرا کدل، ٹنگمرگ، سنگرامہ، شوپیان، اننت ناگ ، خانیار اور حبہ کدل قابل ذکر ہیں، سے آئے ہوئے عوامی وفود کے ساتھ تبادلہ خیالات کرتے ہوئے کیا۔
عمر عبداللہ نے لوگوں کے مسائل ومشکلات سنے اور ان کا سدباب کرانے کے لیے متعلقہ حکام کے ساتھ معاملات اٹھائے ۔
عمر عبداللہ نے وفود کو بتایا کہ 'نیشنل کانفرنس آپ کے مسائل و مشکلات سے بخوبی واقف ہے اور ہم اس بات سے بھی باخبر ہیں کہ سابق حکومت اور موجودہ گورنر راج کے دوران عوام کا جینا کیسے مشکل ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس ریاستی عوام کی ترجمان جماعت ہے اور ہماری جماعت نے ہمیشہ لوگوں کو ہی طاقت کا سرچشمہ مانا ہے۔'