اردو

urdu

ETV Bharat / state

Omar Abdullah Apologizes: اکبر لون زندہ ہیں، عمر عبداللہ نے ٹویٹ پر معافی مانگی - Omar Abdullah mistakenly announces party MP's death

سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ان کے والد ڈاکٹر فاروق عبداللہ کو خبر سننے میں غلط فہمی ہوئی کہ محمد اکبر لون انتقال کرچکے ہیں جس کے بعد انہوں نے اس کے بارے میں ٹویٹ کیا۔ عمر عبداللہ نے اس غلطی پر اکبر لون سے معافی مانگی۔ Omar Abdullah Apologizes for Mistakenly Announcing MP's Death

omar-abdullah-opologizes-on-tweet-regarding-mp-akbar-lones-death
اکبر لون زندہ ہیں، عمر عبداللہ نے ٹویٹ پر معافی مانگی

By

Published : May 5, 2022, 8:46 PM IST

سرینگر:سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ان کے والد ڈاکٹر فاروق عبداللہ کو خبر سننے میں غلط فہمی ہوئی کہ محمد اکبر لون انتقال کرچکے ہیں جس کے بعد انہوں نے اس کے بارے میں ٹویٹ کیا۔ عمر عبداللہ نے اس غلطی پر اکبر لون سے معافی مانگی۔ Omar Abdullah Apologizes for Announcing MP's Death

اکبر لون زندہ ہیں، عمر عبداللہ نے ٹویٹ پر معافی مانگی

محمد اکبر لون، نیشنل کانفرنس کے سینیئر لیڈر ہیں اور لوک سبھا میں بارہمولہ حلقے کی نمائندگی کررہے ہیں۔ انہیں سینے میں تکلیف کی وجہ سے سرینگر کے شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں داخل کیا گیا ہے۔

اکبر لون کی خرابی صحت ان کا نجی مسئلہ تھا لیکن یہ اس وقت عوامی توجہ کا مرکز بنا جب ان کی پارٹی کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ٹویٹ کیا کہ وہ بھاری دل اور افسردگی کے عالم میں یہ خبر دے رہے ہیں کہ ان کے سینیئر ساتھی اور شمالی کشمیر کے حلقہ انتخاب سے لوک سبھا رکن محمد اکبر لون انتقال کرچکے ہیں۔ انا للہ و انا الیہ راجعون۔

اکبر لون زندہ ہیں، عمر عبداللہ نے ٹویٹ پر معافی مانگی

لیکن ٹویٹ عام کرنے کے کچھ ہی منٹوں بعد انہیں پتہ چلا کہ اکبر لون کو اسپتال میں داخل کیا گیا ہے اور وہ نہ صرف ابھی بقید حیات ہیں بلکہ ان کی حالت بہتر ہورہی ہے۔ اس کے فوراً بعد عمر عبداللہ نے ایک اور ٹویٹ کیا۔ " میں اکبر لون صاحب سے بڑی معافی کا طلبگار ہوں۔ وہ بہتر ہورہے ہیں۔ میرے والد کو خبر سننے میں غلط فہمی ہوئی اور بعد میں میں نے ٹویٹ کرکے غلطی کی۔

انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر پرویز کول نے بھی ٹویٹ کرکے اطلاع دی کہ اکبر لون کی موت کے بارے میں گشت کرنے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔ کول نے کہا کہ اکبر لون کو سینے کی تکلیف سے راحت مل رہی ہے اور انہیں اسکمز سے رخصت کرنے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ محمد اکبر لون مشہور سیاست دان ہیں۔ وہ عمر عبداللہ کے دور اقتدار میں سابق ریاست کے اسمبلی اسپیکر بھی رہ چکے ہیں۔ اس عہدے پر رہتے ہوئے انہوں نے اپوزیشن پی ڈی پی کے لیڈروں کے ساتھ ایک تکرار کی ہے جس کا ویڈیو بعد میں زبردست وائرل ہوا۔ اس ویڈیو میں وہ ایک سابق وزیر مولانا افتخار حسین انصاری کو گالیاں دے رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details