سرینگر: جموں وکشمیر کے سابق وزیر اعلی اور نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے پونچھ حملے کی مذمت کی اور ہلاک ہونے والے فوجی اہلکاروں کے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کیا۔ عمر عبداللہ نے کہا کہ 'پونچھ میں شدت پسندانہ حملہ ایک خوفناک خبر ہے جس میں ڈیوٹی کے دوران 5 فوجی جوانوں کو ہلاک کیا گیا ہے۔ عمر عبداللہ نے کہا کہ وہ اس گھنؤنے حملے کی مذمت کرتے ہیں اور ہلاک ہونے والے فوجی اہلکاروں کے لواحقین کے ساتھ تعزیت کرتا ہوں۔ سابق وزیر اعلٰی اور پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے بھی اس حملے کی مذمت کی ہے۔
محبوبہ مفتی نے کہا کہ پونچھ میں ہونے والے گھناؤنے حملے کی شدید مذمت کرتی ہوں۔ انہوں نے مہلک فوجی اہلکاروں کے اہل خانہ سے گہری تعزیت ظاہر کیا۔ قابل ذکر ہے کہ پونچھ میں گذشتہ روز نامعلوم عسکریت پسندوں نے ایک فوجی گاڑی پر حملہ کیا جس میں سوار پانچ فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے۔ بھارتی فوج کی طرف سے جاری بیان کے مطابق جموں و کشمیر میں انسداد دہشت گردی آپریشنز کے لیے تعینات راشٹریہ رائفلز یونٹ کے اہلکاروں کو لے کر ایک ٹرک راجوری سیکٹر سے گزر رہا تھا۔فوج نے بتایا کہ اس دوران عسکریت پسندوں نے بھمبر گلی اور پونچھ کے درمیان ہائی وے پر اس گاڑی پر دستی بموں سے حملہ کیا اور فوجی جوانوں پر اندھا دھند فائرنگ کی۔