سری نگر: جموں و کشمیر کے سابق وزرائے اعلیٰ عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی نے وزارت امور خارجہ سے بنگلہ دیش میں زیر تعلیم کشمیری طالبہ کی لاش واپس لانے میں مدد کرنے کی اپیل کی ہے۔ Omar Abdullah and Mehbooba Mufti appeal to foreign ministry
بتادیں کہ جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ سے تعلق رکھنے والی ایم بی بی ایس طالبہ خوشبو منظور دختر منظور احمد کی بنگلہ دیش کے خواجی یونس علی میڈیکل کالج میں مبینہ طور پر کالج ہوسٹل سے گر جانے سے موت ہوئی ہے۔ نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے اس سلسلے میں وزارت امور خارجہ سے متوفی طالبہ کی لاش واپس لانے میں مدد کرنے کی اپیل کی ہے۔ MBBS student from South Kashmir dies in Bangladesh
انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہاکہ ’میں وزارت امور خارجہ سے اس سلسلے ممکنہ مدد کرنے کی گذارش کرتا ہوں‘۔ ان کا ٹویٹ میں مزید کہنا تھا ’پسماندگان خوشبو کے جسد خاکی کو واپس لانے کے لیے بے قرار ہیں، وہ ان کو اجنبیوں کے بجائے اپنے رشتہ داروں اور دیگر احباب کی موجودگی میں اپنے آبائی علاقے میں دفن کر سکیں‘۔