اردو

urdu

ETV Bharat / state

تاریخی جامع مسجد اجتماعی نمازوں کے لیے بند

سرینگر کے پائین شہر کے نوہٹہ علاقے میں واقع 625 برس قدیم تاریخی جامع مسجد کا انتظام و انصرام چلانے والی انجمن اوقاف نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خطرات کے پیش نظر فی الحال جامع مسجد میں تمام اجتماعی نمازیں موقوف کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تاریخی جامع مسجد اجتماعی نمازوں کے لیے بند
تاریخی جامع مسجد اجتماعی نمازوں کے لیے بند

By

Published : Mar 25, 2020, 11:52 AM IST

انجمن اوقاف جس کی سربراہی گھر میں مسلسل نظر بند میر واعظ مولوی عمر فاروق کررہے ہیں، نے لوگوں سے درخواست کی ہے موجودہ غیر معمولی، بحرانی اور سنگین حالات میں احتیاطی اقدامات پر مکمل عمل کریں اور اللہ تعالیٰ کی ذات بابرکات پر بھر پور توکل اور بھروسہ کرکے پوری انسانیت کی حفاظت اور سلامتی کے لئے بارگاہ خداوندی میں گھر پر توبہ و استغفار اور دعاؤں کا اہتمام جاری رکھیں۔

تاریخی جامع مسجد اجتماعی نمازوں کے لیے بند

یہاں جاری ایک بیان میں انجمن اوقاف جامع مسجد نے کورونا وائرس کے مسلسل پھیلاؤ کے تناظر میں عوام سے پُرزور اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گھروں میں قیام کرکے نمازوں کا اہتمام کریں۔

اسلامی تعلیمات کی بنا پر اور اسلامی تاریخ میں پیش آئے اس طرح کے ناگہانی آفات کے تناظر میں بھی انجمن اوقاف جامع مسجد نے لوگوں سے گھروں ہی میں نمازیں پڑھنے کی تاکید کی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ عالم اسلام سمیت پوری دنیا کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں مصروف ہے اور مسلم معاشرہ اس حوالے سے غور و خوض کررہا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کے پھیلاؤ کوروکنے کی کوشش کرتے ہوئے ہماری سماجی اور مذہبی سرگرمیاں بھی کس طرح انجام دی جاسکتی ہے۔

وبا کی بڑھتی ہوئی شرح، اموات کے تشویشناک اضافہ اور محدود طبی سہولیات کے مد نظر تمام سرکردہ مذہبی سکالرس، ماہرین شریعت اور طبی ماہرین سماجی رابطے کو کم سے کم کرنے پر سختی سے زور دے رہے ہیں لہٰذا بحیثیت مسلمان ہمارا یہ فریضہ ہے کہ ایک دوسرے کو نقصان سے بچانے کی ہرممکن کوشش کرے اور ایسا ہم سماجی اور معاشرتی رابطہ کم کرکے ہی انجام دے سکتے ہیں۔

اس ضمن میں عبادت گاہوں اور روز مرہ کے عوامی مراکز میں اپنی سرگرمیاں معطل کرکے اس مقصد کو حاصل کیا جاسکتا ہے۔ ظاہر ہے یہ غیر معمولی اقدامات مسلم ممالک اور دنیا نے انسانیت کے وسیع تر مفاد اور تحفظ کے لئے اٹھایا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details