اردو

urdu

ETV Bharat / state

این وائی سی عارضی ملازمین کا سری نگر میں احتجاج - خدمت کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی

احتجاجیوں کا مطالبہ ہےکہ انہیں بھی مختلف محکموں میں مستقل نوکریاں فراہم کی جانی چاہیے اور ان کے ماہانہ تنخواہ میں اضافہ کیا جانا چاہیے۔

NYC-NYV workers today demanded extension in their services
NYC-NYV workers today demanded extension in their services

By

Published : Feb 6, 2021, 10:15 PM IST

سری نگر: این وائی سی اسکیم کے تحت کام کرنے والے عارضی ملازمین نے ہفتے کے روز یہاں پریس کالونی میں اپنے مطالبات کو لے کر احتجاج درج کیا۔

ویڈیو

احتجاجیوں کا مطالبہ تھا کہ انہیں بھی مختلف محکموں میں مستقل نوکریاں فراہم کی جانی چاہیے اور ان کے ماہانہ تنخواہ میں اضافہ کیا جانا چاہیے۔

ملک عبدالمومن نامی ایک احتجاجی نے بتایا کہ جس طرح سنہ 2010 اور سنہ 2016 کے این وائی سی عارضی ملازموں کو مختلف محکموں میں مستقل نوکریاں فراہم کی گئیں اسی طرح سنہ 2019- 2020 کے عارضی ملازموں کو بھی مختلف محکموں میں مستقل نوکریاں فراہم کی جانی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ' ہمارے ماہانہ مشاہرے میں اضافہ کیا جانا چاہیے تاکہ ہم بھی اپنے اہل عیال کا خرچ برداشت کرسکیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے کورونا وبا کے دوران لوگوں کی خدمت کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی اور اس دوران ہمارے 67 ملازم بھی کورونا سے متاثر ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے قرنطین سینٹروں میں بھی اپنے دیگر بھائیوں کے ساتھ کام کیا لیکن ہمارے مطالبوں کی طرف توجہ دینے میں عدم دلچسپی کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری متعلقہ حکام سے اپیل ہے کہ وہ ہمارے مطالبات کو پورا کرنے کے لئے موثر اقدام کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details