جموں و کشمیر پولیس سربراہ دلباغ سنگھ کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر میں عسکریت پسندی کے گراف میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں عسکریت پسندوں کی تعداد کم ہوئی ہے اور ہماری کوشش ہے کہ اس میں مزید کمی لائی جائے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملک کے نوجوانوں کو بھی عسکریت پسندی کے خلاف جاری لڑائی میں شامل ہونا چاہئے۔
موصوف پولیس سربراہ نے ان باتوں کا اظہار جمعہ کو سرینگر میں 'قومی دہشت گردی مخالف دن' کی ایک تقریب کے حاشیے پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات چیت کے دوران کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 'پورے ملک میں اکیس مئی کو قومی دہشت گردی مخالف دن کے بطور منایا جاتا ہے اور جموں و کشمیر میں بھی یہ دن منایا جاتا ہے'۔
ان کا کہنا تھا کہ نوجوان ہمارا سرمایہ ہے اور مستقبل میں ملک کی باگ ڈور ان کے ہی ہاتھوں میں ہوگی ان کو بھی عسکریت پسندی کے خلاف جاری لڑائی میں شامل ہونا چاہئے۔