اردو

urdu

ETV Bharat / state

'ہماری عرضیوں پر اب کاروائی نہ کی جائے' - national conference petition in high court

اس معاملے کی گزشتہ سماعت کے دوران جموں و کشمیر انتظامیہ نے بھی یہی دعویٰ کیا تھا کہ "وادی کا کوئی بھی سیاسی رہنما زیر حراست نہیں ہے۔ نظر بند ہونے کے دعوے بے بنیاد ہیں۔"

'ہماری عرضیوں پر اب کاروائی نہ کی جائے'
'ہماری عرضیوں پر اب کاروائی نہ کی جائے'

By

Published : Aug 25, 2020, 9:17 PM IST

نیشنل کانفرنس کے 16 رہنماؤں نے جموں و کشمیر عدالت عالیہ میں دعویٰ کیا ہے کہ "وہ اب زیرحراست نہیں ہیں کیونکہ حال ہی میں انہیں اپنے گھروں سے نکلنے کی اجازت دی گئی ہے۔ اس لیے وہ عدالت سے اپنی عرضیوں پر مزید کاروائی نہیں چاہتے۔"

گزشتہ روز عدالت عالیہ میں ہوئی آن لائن سماعت کے دوران نیشنل کانفرنس کے رہنما نے عدالت کو بتایا کہ انتظامیہ نے انہیں اب اپنے گھروں سے نکلنے کی اجازت دی ہے اس لئے وہ اب اپنی عرضیوں پر مزید کارروائی کے حق میں نہیں ہیں۔

'ہماری عرضیوں پر اب کاروائی نہ کی جائے'
قابل ذکر ہے کہ اس معاملے کی گزشتہ سنوائی کے دوران جموں و کشمیر انتظامیہ نے بھی یہی دعویٰ کیا تھا کہ "وادی کا کوئی بھی سیاسی رہنما زیر حراست نہیں ہے۔ نظر بند ہونے کے دعوے بے بنیاد ہیں۔"نیشنل کانفرنس کے رہنماؤں میں شمیمہ فردوس، محمد شفیع اوڑی، عبدالمجید بٹ، محمد شفیع شاہ، ناصر اسلم وانی، چودھری محمد رمضان، بشیر احمد شاہ، سیف الدین بٹ، محمد عرفان شاہ، عبدالرحیم راتھر، آغا سید روح اللہ، مبارک گل اور بشارت بخاری نے اس سے قبل اپنی رہائی کے لئے عدالت عالیہ کا رخ کیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details