اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں، کشمیر اور لداخ کے لیے جموں میں سے اے ٹی بینچ - CAT Bench in Jammu

مرکزی حکومت نے جمعرات کو جموں وکشمیر اور لداخ کے لیے جموں میں سنٹرل ایڈمنسٹریٹیو ٹریبیونل( سی اے ٹی) کی بینچ قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

جموں، کشمیر اور لداخ کے لیے جموں میں سے اے ٹی بینچ
جموں، کشمیر اور لداخ کے لیے جموں میں سے اے ٹی بینچ

By

Published : May 28, 2020, 10:20 PM IST

عدالت عالیہ کی جانب سے جاری کیے گئے احکامات کے دس دن بعد جمعرات کو منسٹری آف پرسنل، پبلک گریونسز کی جانب سے جموں میں سی اے ٹی کا بینچ قائم کرنے کا اعلان کیا گیا۔

عدالت عالیہ نے متعلقہ اتھارٹی سے رواں مہینے کی اٹھارہ تاریخ کو سی اے ٹی کے بینچ جموں اور سری نگر میں قائم کیے جانے سے معتلق رائے طلب کی تھی۔

سماعت کے دوران جسٹس راجیش بندل اور جسٹس سنجے دھر پر مشتمل ڈویژن بینچ نے ایڈوکیٹ ابھینو شرما کے مشورے کے بعد بھارت کے اسسٹنٹ سالیسٹر جنرل کو اس حوالے سے متعلقہ اتھارٹی سے ہدایت حاصل کرنے کو کہا۔

عدالت نے بھارت کے اسسٹنٹ سالیسٹر جنرل کو سی اے ٹی کی بنچوں کے لیے سرینگر اور جموں میں عمارتوں کا جائزہ اور ممبران کی رہائش کے بندوبست کے تعلق سے ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل سے رابطہ کرنے کو کہا تھا۔

عدالت عالیہ کی جانب سے یہ ہدایت تب جاری کی گئی تھی جب اسسٹنٹ سالیسٹر جنرل نے دعویٰ کیا تھا کی جموں و کشمیر میں سی اے ٹی کی بینچ قائم کرنے کے بارے میں اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ’’سی اے ٹی کی بینچوں کے لیے کورٹ رومز اور ممبران کے لئے رہائش گاہ کی ضرورت ہے۔ بینچ میں کتنے ممبران ہوں گے اس کا فیصلہ سی اے ٹی کے صدر عدالت عالیہ سے بھیجے گئے معاملات کی بنیاد پر لے گی۔‘‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ جیسے ہی سی اے ٹی کیلئے ضروری بنیادی ڈھانچہ فراہم کیا جائے گا ممبران اپنی اپنی ڈیوٹی پر تعینات ہو جائیں گے۔

وہیں جموں کشمیر گورنمنٹ کے وکیل ایڈوکیٹ جنرل ڈی سی رائنا نے عدالت کو بتایا کی جموں اور سری نگر میں احتساب کمیشن کی عمارتیں اس وقت خالی پڑی ہیں۔ ان عمارتوں کا استعمال سی اے ٹی کہ بنچوں کے طور پر کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ سرینگر اور جموں میں کئی سرکاری مکانات خالی پڑے ہیں جہاں سی اے ٹی کے ممبران کو ٹھہرایا جا سکتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سی اے ٹی کے اعلیٰ افسران ان عمارتوں کا جائزہ لے سکتے ہیں جس کے بعد آگے کی کارروائی کی جاسکتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details