سرینگر: فوج کی شمالی کمان کے جنرل آفیسر کمانڈنگ ان چیف لیفٹیننٹ جنرل اوپندر دویدی کا تین روزہ دورہ کشمیر آج مکمل ہوا۔موصوف نے اس دوران کشمیر میں سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے علاوہ لائن آف کنٹرول کا بھی دورہ کیا۔
فوجی ترجمان کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل نے لائن آف کنٹرول پر سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا اور فوجی افسران کو ہدایت دی کہ ایل او سی پر چوکسی کے ساتھ تعیناتی کی جائے اور دراندازی کی تمام کوششیں ناکام بنائی جائے۔
فوج کے شمالی کمان کے جی او سی کا تین روزہ دورہ کشمیر مکمل ترجمان نے کہا کہ تین روزہ دورے کے دوران فوجی کمانڈر نے بادامی باغ فوجی ہیڈکوارٹر میں مجموعی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔لیفٹینٹ جنرل اپیندر کے ساتھ چنار کور کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اے ڈی ایس اوجلا اور دیگر متعلقہ افسران بھی شریک تھے۔
مزید پڑھیں:
انہوں نے مقامی کمانڈروں سے موجودہ سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا اور انہیں ہدایت دی کہ مخالفوں کے عزائم کو ہر صورت میں ناکام بنایا جائے۔ترجمان کے مطابق مذکورہ کمانڈر کو ایل او سی پر جاری جنگ بندی معاہدے، ترقیاتی کاموں، انسداد دراندازی گرڈ اور آپریشنل تیاریوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔