کورونا وائرس کے خطرات و خدشات کے پیش نظر وکلاء ، عرضی دہندگان اور دیگر متعلقہ عملے سے کووڈ کے رہنما خطوط پر عمل کرنے پر زور دیا گیا یے۔
عدالتوں میں ہوئی پیر سے معمول کی کاروائی شروع خیال رہے کہ جموں و کشمیر اور مختلف ضلعی عدالتوں میں عالمی وبا کرونا وائرس کے باعث بند کئے جانے کے قریب ایک برس بعد پیر کے روز میزیکل موڈ کے زریعے کئی معاملات کی کارروائی عمل میں لائی جس میں بظاہر جج صاحب کی موجودگی، وکیل اور درخواست دہندگان کی حاضری میں کئی کیسز کی سماعت کی گئی۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس مارچ مہینے کی 17 تاریخ سے جموں و کشمیر ہائیکورٹ اور صوبے کی دیگر عدالتوں کا کام کاج آن لائن طریقہ کار سےانجام دیا جاتا رہا ہے جبکہ ورچوئل موڈ سے معاملات کی سماعت ہوا کرتی تھی جس کے زریعے کئی سارے معاملے کا نمٹارہ بھی کیا گیا۔ اگرچہ اب عدالتوں نے معمول کے مطابق اپنا کام کاج شروع کیا۔ تاہم عدالتوں میں زیر التوا یا زیر سماعت کیسز سے متعلق راست طور وابستگی نہ ہونے والے عملے کو عدالتوں میں آنے کی اجازت نہیں دی گئی یے تاکہ کورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر احتیاط سے کام لیا جاسکے۔