اردو

urdu

ETV Bharat / state

Non Local Watchman Found dead: سرینگر میں غیر مقامی چوکیدار کی لاش بر آمد - سرینگر کے راول پورہ علاقے

متوفی کی شناخت سرون موگل ساکن مغربی بنگال کے بطور ہوئی ہے۔ پولیس نے لاش کو طبی و قانونی لوازمات کی ادائیگی کے لئے ہسپتال بھیج دیا ہے اور اس ضمن میں کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔Non-local watchman

سرینگر میں غیر مقامی چوکیدار کی لاش بر آمد
سرینگر میں غیر مقامی چوکیدار کی لاش بر آمد

By

Published : Aug 2, 2022, 4:51 PM IST

سرینگر: جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر کے راول پورہ علاقے میں غیر مقامی چوکیدار پُر اسرار طور پر مردہ پایا گیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سرینگر کے راول پورہ علاقے میں ایک رہائشی مکان جہاں وہ کام کر رہا تھا، میں ایک غیر مقامی چوکیدار کو مردہ پایا گیا۔Dead body found

متوفی کی شناخت سرون موگل ساکن مغربی بنگال کے بطور ہوئی ہے۔ ذرائع نے کہا کہ لاش کو طبی و قانونی لوازمات کی ادائیگی کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کر کے تحقیقات شروع کی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے پہلگام علاقے میں جمعہ کی صبح ایک عدم شناخت لاش برآمد ہوئی تھی۔ اطلاعات کے مطابق مقامی باشندوں نے ماورا رافٹنگ پوائنٹ کے نزدیک ایک لاش دیکھی اور فوری طور پولیس کو اس کی اطلاع دی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا۔Unidentified Body Found

یہ بھی پڑھیں : Unidentified Body Found in Pahalgam: پہلگام میں عدم شناخت لاش برآمد

ABOUT THE AUTHOR

...view details