اردو

urdu

ETV Bharat / state

سرینگر میں غیر مقامی سیاح کی کورونا سے موت - ای ٹی وی بھارت اردو

سرینگر ائیرپورٹ پر چند روز قبل متوفی سیاح اور ان کے فرزند کا کووڈ ٹیسٹ منفی بتایا گیا تھا۔ تاہم آج ان کی کورونا سے موت واقع ہو گئی۔

غیر مقامی سیاح کی سرینگر میں کورونا سے موت
غیر مقامی سیاح کی سرینگر میں کورونا سے موت

By

Published : Mar 31, 2021, 11:46 AM IST

مہاراشٹر سے تعلق رکھنے والے ایک سیاح کی سرینگر کے ایک اسپتال میں کورونا وائرس کے سبب موت واقع ہو گئی۔

بتایا جا رہا ہے کہ 70 سالہ معمر شخص سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں سانس لینے میں تکلیف اور دیگر کووڈ علامات کے بعد انہیں چسٹ ڈیزیز (سی ڈی) اسپتال ریفر کر دیا گیا۔

سی ڈی اسپتال میں پونے، مہاراشٹرا سے تعلق رکھنے والے سیاح کی عالمی وبا سے موت واقع ہو گئی۔ معالجین نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ فوت ہوئے سیاح کووڈ نمونیا کے شدید عارضے میں مبتلا تھے۔

قابل ذکر ہے کہ چند روز قبل متوفی سیاح اور ان کے فرزند کا سرینگر ائرپورٹ پر کووڈ ٹیسٹ کیا گیا تھا جو منفی بتایا گیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details