اردو

urdu

ETV Bharat / state

نوبل انعام یافتہ محمد یونس اپریل میں کشمیر دورے پر

چینی یونیورسٹی زیجیانگ میں اینونٹر ڈاکٹر شیخ فیاض احمد کے مطابق نوبل انعام یافتہ محمد یونس کشمیر میں انویشن اور انٹرپرینیورشپ کو فروغ دینے کی غرض سے اپریل میں وادی کا دورہ کریں گے۔

noble prize winner muhammad younus
نوبل انعام یافتہ محمد یونس

By

Published : Jan 22, 2021, 9:41 PM IST

کشمیر میں انویشن اور انٹرپرینیورشپ کو فروغ دینے کی غرض سے ممتاز ایوارڈ نوبل یافتہ محمد یونس رواں برس اپریل کے ماہ میں وادی آرہے ہیں۔

چینی یونیورسٹی زیجیانگ میں اینونٹر ڈاکٹر شیخ فیاض احمد

چینی یونیورسٹی زیجیانگ میں اینونٹر ڈاکٹر شیخ فیاض احمد نے ای ٹی وی بھارت کو پروفیسر محمد یونس کے دورے کے متعلق اطلاع فراہم کرتے ہوئے کہا کہ "محمد یونس 6-7 روز کے لیے اپریل کے مہینے میں وادی کا دورہ کر رہے ہیں۔ اپریل کی 27 تاریخ کو وہ سرینگر میں واقع انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے طلباء سے ملاقات کریں گے۔ اس کے بعد وہ وادی کے مختلف ورکشاپ میں بھی شرکت کریں گے۔"

انھوں نے مزید کہا کہ "پروفیسر محمد یونس وادی میں انوویشن مرکز بھی قائم کرنا چاہتے ہیں اور اس حوالے سے وہ اپنے دورے کے موقع پر متعدد کام بھی کریں گے۔"

قابل ذکر ہے کہ پروفیسر محمد یونس بنگلہ دیش کے رہنے والے ہیں۔ محمد یونس اور گرامین بینک کو مشترکہ طور پر ’’معاشی اور معاشرتی ترقی کے لیے کوشش کرنے پر 2006 میں ’نوبل امن انعام‘ کے ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا تھا۔"

ABOUT THE AUTHOR

...view details