اردو

urdu

ETV Bharat / state

Corona Booster Dose: کورونا بوسٹر ڈوز کے لیے نئی رجسٹریشن کی ضرورت نہیں - کووڈ مخالف ویکسین کی اضافی خوراک

کورونا مخالف ویکسین کی اضافی ڈوز (بوسٹر ڈوز) Corona Booster Doseکے لیے نئی رجسٹریشن کی ضرورت نہیں ہوگی No Registration for Corona Booster Doseجبکہ لوگ براہ راست تیسری ڈوز کی خوراک کسی بھی کووڈ ویکسین سنٹر پر لگوا سکتے ہیں۔

By

Published : Jan 8, 2022, 1:47 PM IST

صحت و خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کے مطابق 10 جنوری سے صحت کارکنوں، کورونا وارئیرس سمیت بزرگ شہریوں کو دی جانے والی کووڈ مخالف ویکسین کی اضافی خوراک کے لیے پیشگی رجسٹریشن No Registration for Corona Booster Doseکی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

مرکزی وزارت کے مطابق کسی بھی کووڈ ٹیکہ کاری سنٹر Covid Vaccine Centreمیں جاکر اضافی ٹیکہ لگوایا جاسکتا ہے تاہم تیسری ڈوز لینے کے اہل وہیں لوگ ہیں جنہوں نے کووڈ کے دونوں ٹیکے لگوائیں ہوں۔

قابل ذکر ہے کہ رواں مہینے کی 3تاریخ سے ملک بھر میں 15سے 17برس کی عمر کے نوجوانوں کے لیے کورونا مخالف ویکسین کی (پہلی) خوراک کا سلسلہ شروع کیا گیا۔

مزید پڑھیں:Corona Cases Surge in J&K: مرکزی حکومت نے کا یو ٹی میں ٹیسٹنگ کی تعداد بڑھانے پر زور

اس سے قبل 18سے زائد عمر کے افراد کی بیشتر آبادی کو کورونا مخالف ویکسین کی ڈوز دی جا چکی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details