موسم میں تبدیلی اور بارشوں کے حوالے سے ممکنہ سیلابی صورتحال سے متعلق سوشل میڈیا اور اخبارات میں خبریں شائع ہونے کے بیچ محکمۂ موسمیات کے ڈائریکٹر سونم لوٹس نے کہا ہے کہ ’’وادیٔ کشمیر میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا کوئی امکان ہی نہیں ہے اور لوگوں کو گھبرانے کی ضرورت نہیں۔‘‘
محکمۂ موسمیات نے پیشگوئی کی تھی کہ 19 سے 21 جولائی تک وادیٔ کشمیر کے بالائی اور میدانی علاقوں میں بارشیں ہوسکتی ہیں، جب کہ بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بادل پھٹنے کے واقعات رونما ہونے کے باعث ندی نالوں میں پانی کی سطح بڑھ جائے گی۔
محکمہ کی اس پیشگوئی کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پر کئی افراد نے افوائیں پھیلائی کہ محکمہ نے سیلاب آنے کا امکان ظاہر کیا ہے جس کی موسمیات محکمہ نے تردید کرتے ہوئے کہا کہ بالائی علاقوں کے ندی نالوں میں پانی کی سطح بڑھنے کا امکان ہے جب کہ میدانی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے۔