اردو

urdu

ETV Bharat / state

کورونا: کشمیر میں آج کسی کو بھی ٹیکہ نہیں لگایا گیا - یہاں ویکسین کی کمی ہے

جموں و کشمیر میں کورونا ویکسین کی کمی۔ جموں میں آج 8750 افراد کو ٹیکہ لگایا گیا جبکہ کشمیر میں کسی بھی شخص کو ٹیکہ نہیں لگایا گیا۔

vaccinated in Kashmir
ویکسین

By

Published : May 16, 2021, 10:44 PM IST

جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کا قہر جاری ہے لیکن اس کے باوجود آج وادی کشمیر میں ایک بھی فرد کا ویکسینیشن نہیں کیا گیا۔ اس کے برعکس جموں میں نو ہزار کے قریب لوگوں کو ٹیکہ دیا گیا۔

میڈیا میں آئی رپورٹوں کے مطابق وادی کے کسی بھی ضلع میں آج کسی بھی فرد کو ویکسین نہیں دی گئی ہے۔ وہیں جموں میں 8750 افراد کو ویکسین دی گئی یے۔

اعداد و شمار کے مطابق جموں و کشمیر میں اب تک 2814272 افراد کا ویکسینیشن کیا گیا، جس میں وادی کشمیر کے 1335954 جبکہ جموں خطے کے 1478318 افراد شامل ہیں۔

گزشتہ کئی روز سے وادی کشمیر کے لوگ یہ شکایت کرتے آرہے تھے کہ یہاں ویکسین کی کمی ہے۔ گزشتہ چار دنوں میں وادی میں صرف 818 افراد کو ویکسین کا ڈوز دیا گیا جس کے مقابلے جموں میں 40000 افراد کو ٹیکہ لگایا گیا۔ جب لوگ یہ شکایت کر رہے تھے کہ یہاں ویکسین کی کمی ہے اس وقت انتظامیہ نے مسلسل یہ دعویٰ کیا کہ یہاں کسی چیز کی کمی نہیں ہے۔

جو اعداد و شمار سامنے آئے ہیں اس سے انتظامیہ کے دعوے کھوکھلے ثابت ہو رہے ہیں۔

واضح رہے کہ جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے معاملوں میں لگاتار اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ وہیں روزانہ فعال معاملوں کی تعداد میں بھی اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ یو ٹی میں موجودہ وقت میں 52001 فعال معاملے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details