اردو

urdu

ETV Bharat / state

'شادیوں کی اجازت کے لئے آن لائن ہی رجسٹریشن کیا جائے' - no need to come dc office for marriage

سکیورٹی فورسز نے آج سرینگر کے سبھی داخلی و خارجی راستوں کو سیل کیا تھا اور جن افراد کے پاس کرفیو پاس تھا اور جس کو ایمرجنسی تھی صرف انہیں ہی جانے کی اجازت دی جا رہی تھی۔

شادیوں کی اجازت طلب کرنے کے لئے ڈی سی آفس کا دورہ نہ کریں بلکہ آن لائن رجسٹریشن کریں
شادیوں کی اجازت طلب کرنے کے لئے ڈی سی آفس کا دورہ نہ کریں بلکہ آن لائن رجسٹریشن کریں

By

Published : May 18, 2021, 8:36 PM IST

وادی کشمیر میں کورونا لاک ڈاون کے نفاذ میں آج سختی دیکھنے کو ملی۔ سرینگر میں بھی سکیورٹی فورسز نے جگہ جگہ ناکے لگائے یہاں تک کہ کشمیر پریس کلب کی طرف جانے والی سڑک پر بھی ناکہ لگایا اور اسے خاردار تار سے سیل کیا گیا اور صرف صحافیوں کو ہی جانے کی اجازت دی گئی۔

شادیوں کی اجازت طلب کرنے کے لئے ڈی سی آفس کا دورہ نہ کریں بلکہ آن لائن رجسٹریشن کریں

سکیورٹی فورسز نے آج سرینگر کے سبھی داخلی و خارجی راستوں کو سیل کیا تھا اور جن افراد کے پاس کرفیو پاس تھا اور جس کو ایمرجنسی تھی صرف انہیں ہی جانے کی اجازت دی جا رہی تھی۔

ان دنوں وادی میں شادیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے لیکن کرفیو کی وجہ سے لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

جن افراد کے یہاں شادیاں ہو رہی ہے وہ لگاتار ڈی سی آفس جایا کرتے تھے اور شادی کے حوالے سے اجازت طلب کر رہے تھے۔

ڈی سی سرینگر اسد اعجاز نے ٹویٹ میں لکھا کہ لوگوں کو شادیوں کی اجازت طلب کرنے کے لئے ڈی سی آفس کا آنے کی ضرورت نہیں ہے البتہ این آئی سی نے ایک انٹرنیٹ لنک جاری کیا ہے۔ جس پر لوگ رجسٹریشن کرکے اجازت حاصل کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ وادی کشمیر میں کورونا وائرس کا قہر جاری ہے اور اس جان لیوا بیماری کی وجہ سے لگاتار اموات میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ آج تقربیا بیس خواتین کی اس وائرس سے موت ہوئی ہے۔ اعداد شمار کے مطابق سرینگر کے ایس ایم ایس ایس اسپتال میں پانچ خواتین کی موت ہوئی ہے۔

جے ایل این ایم میں دو، سی ڈی اسپتال ڈل گیٹ میں ایک خاتون کی موت ہوئی ہے۔ وہیں حکام سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ شام سے اب تک جی ایم سی اننت ناگ اور ڈسٹرکٹ اسپتال گاندربل میں دو دو خواتین کی موت ہوئی ہے۔

ادھر جے وی سی بمنہ میں ایک، ضلع اسپتال پلوامہ میں ایک، انڈور اسٹیڈیم بارہمولہ میں ایک، سی ایچ سی کپواڑہ میں ایک جبکہ پٹن بارہمولہ میں بھی ایک مریض کی موت ہوئی ہے۔ یوٹی میں اب تک اس جان لیوا بیماری کی وجہ سے 3200 سے زائد اموات ہوئی ہے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details