اردو

urdu

ETV Bharat / state

'عزاداری کا کوئی بھی بڑا جلوس منعقد نہیں ہوگا' - بڑے جلوس کا انعقاد عمل میں نہیں لایا جائے گا

'وادی بھر میں عزاداری کی مجالس اور جلوس کا اہتمام صدیوں سے کیا جا رہا ہے۔ لیکن کورونا وائرس کے پیش نظر موجودہ حالات قدم قدم پر احتیاطی تدابیر کا تقاضا کر رہے ہیں۔'

آغا سعد مجتبی عباسی
آغا سعد مجتبی عباسی

By

Published : Aug 23, 2020, 4:07 PM IST

وادی کشمیر میں کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کو ملحوظ رکھ کر اور انتظامیہ کی جانب سے ہدایات پر عمل پیرا ہو کر انجمن شرعی شیعیاں نے اعلان کیا کہ محرم الحرام کے حوالے سے انجمن کی جانب سے کسی بھی بڑے جلوس کا انعقاد عمل میں نہیں لایا جائے گا۔ تاہم انجمن نے عوام الناس کو ان عناصر سے خبردار رہنے کی تاکید کی ہے جو محرم الحرام کے جلوس نکالنے پر اکسانے کی اپنی کوشش کر سکتے ہیں۔

آغا سعد مجتبی عباسی

ان باتوں کا اظہار انجمن شرعی شیعیان کے صدر حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی کے فرزند آغا سعد مجتبی عباسی نے سرینگر میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ '10 محرم الحرام یوم عاشورہ پر ضلع سرینگر اور بڈگام میں عزاداری کے دو بڑے جلوس برآمد ہوتے ہیں۔ جن کی قیادت انجمن شرعی شیعیاں کرتی ہیں، لیکن کورونا وائرس کے خطرات اور خدشات کے پیش نظر اور انتظامیہ کی جانب سے ایس او پیز کو عملاتے ہوئے انجمن نے اس مرتبہ فیصلہ لیا ہے کہ ان دونوں بڑے جلوس کا انعقاد عمل میں نہیں لایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: لکھنؤ: 'موم زری' کے تاریخی جلوس پر بھی کورونا اثرانداز


انہوں نے کہا کہ ماتمی جلسے جلوسوں میں احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا رہنا ناممکن ہے اس لیے انجمن شرعی شیعیان کے صدر دفتر پر اس فیصلے سے قبل ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں مشترکہ لائحہ عمل مرتب کرکے کے بڑے غور و خوض کے بعد یہ بھی فیصلہ لیا گیا کہ اس بار انجمن کی جانب سے کسی بڑے جلوس کا اہتمام نہیں ہوگا۔

وہیں آغا سعد مجتبی عباسی نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ اس حوالے سے کئی عناصر بڑے جلوس کے اہتمام سے عوام کو بھٹکانے کی کوشش کر سکتے ہیں لیکن ان عناصر سے لوگوں کو خبردار رہنے کی ضرورت ہے۔ عوام کو اپنے جذبات پر قابو رکھ کر کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے اپنا بھر پور تعاون پیش کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ انجمن نے موجودہ صورتحال کو مد نظر رکھ کر مخاصمت کی رواہ اختیار کرنے کے بجائے صبر وتحمل کا مظاہر کرنے پر اکتفا کیا ہے۔

آغا سعد مجتبی نے کہا کہ وادی بھر میں عزاداری کی مجالس اور جلوس کا اہتمام صدیوں سے کیا جا رہا ہے۔ لیکن کورونا وائرس کے پیش نظر موجودہ حالات قدم قدم پر احتیاطی تدابیر کا تقاضا کر رہے ہیں۔ اس لیے جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان نے عزاداری کی مجالس کے اہتمام سے اپنا پروگرام ترتیب دیتے ہوئے انسانیت کو بچانے پر زور دیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details