کورونا وبا کی وجہ سے آج ملک میں حالات بہت خراب ہیں۔ کورونا کیسز میں اضافے کی وجہ سے ہسپتال میں مریضوں کی تعداد بڑھ گئی ہے۔ مریضوں کو بیڈ اور آکسیجن ملنا مشکل ہو رہا ہے۔
ایسے میں حکومت کی جانب سے تمام مذہبی اداروں کو کورونا کی گائیڈ لائن فالو کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ اسی ہدایت کے پیش نظر وادی کی اکثر مساجد میں نماز جمعہ منسوخ کی گئی۔
جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں کورونا وائرس کے پیش نظر ماہ رمضان کے تیسرے جمعہ کو مساجد میں نماز ادا نہیں کی جا سکی۔