اردو

urdu

ETV Bharat / state

'وادی کشمیر میں اس وقت سیلاب کا خطرہ نہیں'

وادی کشمیر میں موسلا دھار بارشوں کے بیچ محکمہ اریگیشن اینڈ فلڈ کنٹرول نے وادی میں سیلاب کے خطرات کی افواہوں کو مسترد کر دیا ہے۔

’وادی کشمیر میں اس وقت سیلاب کا خطرہ نہیں‘
’وادی کشمیر میں اس وقت سیلاب کا خطرہ نہیں‘

By

Published : Mar 24, 2021, 12:47 PM IST

وادی کشمیر میں گزشتہ تین دنوں سے مسلسل بارشوں، برفباری اور تیز ہواؤں سے معمولات زندگی متاثر ہو چکی ہیں۔ وہیں مسلسل بارشوں کے سبب سیلاب کے کسی بھی خطرے کو مسترد کرتے ہوئے محکمہ اریگیشن اینڈ فلڈ کنٹرول نے کہا ہے کہ 'وادی کشمیر میں اس وقت سیلاب کا کوئی خطرہ نہیں۔'

محکمہ فلڈ اینڈ اریگیشن کے ایک عہدیدار نے کہا کہ آبی ذخائر میں پانی کی سطح خطرے کے نشان سے نیچے ہے۔

مزید پڑھیں؛ بڈگام: شدید بارشوں کے سبب دو منزلہ مکان کو شدید نقصان

عہدیدار کے مطابق 'سرینگر کے رام منشی باغ میں جہلم میں پانی کی سطح بارہ فٹ ہے، جب سطح 14 فٹ کے پار ہوگی تو فلڈ اسپل چینلز کو کھول دیا جائے گا جس سے دریائے جہلم میں پانی کی سطح کم ہو جائے گی جبکہ سبھی آبی ذخائر میں پانی کی سطح خطرے کے نشان کے کافی نیچے ہے۔'

انہوں نے مزید کہا کہ 'محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آج بھاری بارشوں کا امکان نہیں ہے جس کے سبب وادی میں فی الوقت سیلاب کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details