اردو

urdu

Kashmir Weather کشمیر میں سیلاب جیسی صورتحال نہیں ہے: محکمہ فلڈ کنٹرول

By

Published : Apr 19, 2023, 4:12 PM IST

کشمیر میں مسلسل بارشیں ہورہی ہیں۔ محکمہ فلڈ کنٹرول کے مطابق مسلسل بارشوں سے ابھی تک وادی میں سیلاب جیسی صورتحال پیدا نہیں ہوئی ہے، یہاں حالات بہتر ہیں۔

no-flood-like-situation-in-kashmir-dont-panic-ce-ifc
کشمیر میں سیلاب جیسی صورتحال نہیں ، گھبرانے کی ضرورت نہیں،محکمہ فلڈ کنٹرول

سرینگر: جہاں گزشتہ شام سے وادی کشمیر میں لگاتار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے وہیں انتظامیہ نے عوام کو یقین دہانی کرتے ہوئے کہا ہے کہ گھبرانے کی کوئی بات نہیں ہے اور سیلاب جیسی صورتِحال وادی میں پیدا نہیں ہوئی ہے۔"محکمہ آبپاشی اور فلڈ کنٹرول کے چیف انجینئر نریش کمار نے اس حوالے سے کیا ہے کہ وادی میں مسلسل بارشوں سے فی الحال تشویشناک صورتحال پیدا نہیں ہوئی ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ " سنگم میں دریا جہلم کے پانی کی سطح خطرے کے نشان سے کافی نیچے ہے اور رام منشی باغ سرینگر میں بھی پانی کی سطح الرٹ لیول سے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال سیلاب جیسی کوئی تشویشناک صورتحال پیدا نہیں ہوئی ہے اور لوگوں کو بھی گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

بتادیں کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سرینگر میں 15.9 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ قاضی گنڈ میں 39.0 ملی میٹر، پہلگام میں 41.0 ملی میٹر، گلمرگ میں 49.6 ملی میٹر، کپواڑہ میں 26.9 ملی میٹر، پلوامہ میں 20.0 ملی میٹر، شالیمار میں 20.0 ملی میٹر اور کوکرناگ میں 25.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں :Kashmir Weather Update کشمیر میں رک رک کر بارشوں کا سلسلہ جاری، مزید برف و باراں کا امکان

محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی کشمیر کے میدانی علاقوں میں 22 اپریل تک رک رک کر ہلکی سے درمیانی درجے کی بارش جب کہ پہاڑی علاقوں میں برف باری ہوسکتی ہے۔بارشوں سے درجہ حرارت میں کمی واقع ہوئی ہے۔ اس دوران دن کے درجہ حرارت میں 4.0 ڈگری سینٹی گریڈ کی گراوٹ ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔ ترجمان نے کہا کہ بعد ازاں وادی میں 23 اپریل سے موسم میں بہتری واقع ہونے کا امکان ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details