وادی کشمیر میں گرمائی تعطیلات میں توسیع کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے محکمہ تعلیم نے عوام کو افواہوں پر دھیان نہ دینے کی تلقین کی ۔
کشمیر: گرمائی تعطیلات میں توسیع نہیں وادی کشمیر کے اسکولوں اور کالجوں میں رواں برس 15سے 24جولائی تک انتظامیہ نے گرمائی تعطیلات کا اعلان کیا تھا، تاہم سماجی رابطے کی ویب سائٹوں پر تعطیلات میں توسیع کی خبریں گردش کر رہی تھیں۔
جموں و کشمیر اسٹیٹ بورڈ آف اسکول ایجوکیشن نے ان افواہوں کی تردید کرتے ہوئے عوام سے گزارش کی ہے کہ وہ ’’افواہوں پر کان نہ دھریں۔‘‘
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے محکمہ تعلیم کی سیکریٹری سریتا چوہان نے بتایا کہ ’’گرمائی تعطیلات میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ہے اور تمام اسکول اور کالج طے شدہ تاریخ کو ہی کھلیں گے۔‘‘