اردو

urdu

ETV Bharat / state

'بغیر ماسک کے مسافر ایئرپورٹ میں داخل نہ ہوں' - ائرپوٹ اتھارٹی کے جوائنٹ ڈائریکٹر

ایک سرکیولر میں بتایا گیا ہے کہ سرینگر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر آنے والے مسافر نہ ہی ماسک کا استعمال کرتے ہیں اور نہ ہی سماجی دوری کا خیال رکھا جاتا ہے جس کے نتیجے میں ایئرپورٹ پر کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشات اور خطرات بڑھ گئے ہیں۔

بغیر ماسک کے مسافر ائرپورٹ میں نہ داخل نہ ہوں
بغیر ماسک کے مسافر ائرپورٹ میں نہ داخل نہ ہوں

By

Published : Mar 14, 2021, 11:41 AM IST

سرینگر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے میں مسافروں کی جانب سے کووڈ 19 سے بچاؤ کی خاطر ضروری اقدامات اور پروٹوکال کا خیال نہ رکھنے کا سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے ایئرپوٹ اتھارٹی کے جوائنٹ ڈائریکٹر جنرل سنیل کمار نے ایک سرکیولر جاری کیا ہے جس میں انہوں نے مسافروں کو ضوابط پر من و عن عمل کرنے پر زوردیا ہے۔ وہیں انہوں نے ایئرپورٹ میں تعینات سیکورٹی اور دیگر حکام کو ہدایت دی ہے کہ وہ کسی بھی مسافر کو کووڈ ضوابط کی خلاف ورزی کرنے کی اجازت نہ دے۔

جاری کردہ سرکیولر میں کہا گیا ہے کہ سرینگر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر آنے والے مسافر نہ ہی ماسک کا استعمال کرتے ہیں اور نہ ہی سماجی دوری کا خیال رکھا جاتا ہے جس کے نتیجے میں ایئرپورٹ پر کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشات اور خطرات بڑھ گئے ہیں۔

ایئرپورٹ اتھارٹی نے اپنے سرکیولر میں آئی ایس ایف اور پولیس اہلکاروں کو بھی ہدایت جاری کی ہے کہ وہ کسی بھی ایسے مسافر کو ایئرپورٹ کے اندر داخل ہونے کی اجازت نہ دیں جس نے فیس ماسک نہ پہنی ہو۔ جبکہ ایئرپورٹ ٹرمنل منیجر سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ مختلف فضائی کمپنیوں کے عملے کے ساتھ ساتھ مسافر بھی ایئرپورٹ پر ماسک پہنے، سماجی دوری اور دیگر کووڈ 19 رہنما خطوط کا خاص دھیان رکھیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details