اردو

urdu

ETV Bharat / state

کووڈ 19: جموں و کشمیر میں 24 گھنٹوں میں کوئی موت نہیں

جموں و کشمیر میں کووڈ 19 کے 109 نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیں، تاہم کسی بھی شخص کی اس وبا سے موت واقع نہیں ہوئی ہے

جموں و کشمیر میں 24 گھنٹوں میں کوئی موت نہیں
جموں و کشمیر میں 24 گھنٹوں میں کوئی موت نہیں

By

Published : Jan 21, 2021, 7:20 AM IST

جموں و کشمیر میں 109 نئے پازیٹیو کیسز کے ساتھ ہی کورونا متثارین کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 23 ہزار 647 ہوگئی ہے۔ نئے 109 متاثرین میں 45 کا تعلق جموں سے ہے جبکہ 64 کشمیر میں متاثر ہوئے ہیں۔

ادھر کورونا وائرس سے ہونے والی اموات میں کمی آئی ہے۔ حکام نے بتایا کہ 20 جنوری کو کوئی بھی شخص وائرس سے فوت نہیں ہوا ہے۔ 13جنوری کے بعد یہ تیسری مرتبہ ہے کہ جموں و کشمیر میں وائرس سے ہونے والی اموات تھم گئی ہے۔

حکام کے مطابق مزید 113 افراد صحتیاب ہو گئے ہیں اور انہیں مختلف ہسپتالوں سے رخصت کیا گیا ہے۔ صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 20 ہزار 625 ہوگئی ہے۔

ضلع وار تفصیلات فراہم کرتے ہوئے حکام نے بتایا کہ سرینگر میں 36 پازیٹیو کیسز پائے گئے ہیں، جبکہ بارہمولہ میں 3، بڈگام میں 7، کپواڑہ میں 3، پلوامہ میں 3، اننت ناگ میں 6، بانڈی پورہ میں 2، کولگام میں 3 اور شوپیاں میں ایک کیسز پایا گیا ہے۔ خطے جموں کے ضلع جموں میں 38، ادھمپور میں 2، سانبہ، راجوری، پونچھ، ڈوڈہ اور ریاسی میں بالترتیب ایک شخص کورونا سے متاثر ہوا ہے۔

ڈل اور وولر جھیل سے کیوں ہورہی ہیں مچھلیاں غائب؟

حکام کے مطابق وادی کشمیر میں اب تک 72 ہزار 370 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں جن میں سے 70 ہزار 449 افراد صحتیاب ہوئے ہیں اس کے علاوہ اب تک 1207 کی اموات ہوئی ہے۔ پورے جموں و کشمیر میں اس وقت 1099 کیسز فعال ہیں جن میں سے 714 کشمیر وادی میں ہیں۔

ضلع سرینگر میں اب تک 25 ہزار 903 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ 453 افراد کی کورونا سے موت ہوئی ہے۔ ضلع بارہمولہ میں 8 ہزار 72 افراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں اور 173 افراد کی موت واقع ہوئی ہے۔

کورونا وائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 1,923 ہے، جن میں سے 1,207 کا تعلق کشمیر خطے سے اور 716 کا تعلق جموں خطے سے ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details