جموں و کشمیر میں 144 نئے پازیٹیو کیسز کے ساتھ ہی کورونا متثارین کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 23 ہزار 343 ہوگئی ہے۔
حکام نے بتایا کہ 21 ہزار 896 افراد کا ٹیسٹ کیا گیا جن میں سے 126 افراد کی رپورٹ پازیٹیو آئیں۔ تاہم کسی بھی شخص کی موت واقع نہیں ہے۔ نئے 126 متاثرین میں 61 کا تعلق جموں سے ہے جبکہ 56 کشمیر میں متاثر ہوئے ہیں۔
حکام کے مطابق مزید 182 افراد صحتیاب ہو گئے ہیں اور انہیں مختلف ہسپتالوں سے رخصت کیا گیا ہے۔ صحتیاب ہوئے مریضوں میں جموں کے 133 افراد اور کشمیر خطے کے 49 افراد شامل ہیں۔
ضلع وار تفصیلات فراہم کرتے ہوئے حکام نے بتایا کہ سرینگر میں 34 پازیٹیو کیسز پائے گئے ہیں، جبکہ بارہمولہ میں 4، بڈگام میں 7، کپواڑہ میں 5، پلوامہ میں 4، اننت ناگ میں 4، کولگام میں 1 اور شوپیاں میں 2 کیسز پائے گئے ہیں جبکہ خطے جموں کے ضلع جموں میں 48، ادھمپور میں 1، سانبہ میں راجوری میں ایک، کھٹوعہ میں دو، کشتواڑ میں 6، رامبن میں ایک، پونچھ میں 6 اور سانبہ میں افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔