اردو

urdu

ETV Bharat / state

ڈپٹی میئر کے خلاف عدم اعتماد کی مہم - ڈپٹی میئر پرویز احمد قادری

جموں و کشمیر کے شہر سرینگر کے میونسپل کارپوریشن میں ایک بار پھر ڈپٹی میئر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک چلائی گئی۔ ذرائع کے مطابق جنید متو کی سربراہی میں ایس ایم سی کونسلروں کے گروپ کے ذریعہ منگل کو ڈپٹی میئر پرویزاحمد قادری کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک چلائی گئی۔

ڈپٹی میئر کے خلاف عدم اعتماد کی مہم
ڈپٹی میئر کے خلاف عدم اعتماد کی مہم

By

Published : Jul 14, 2020, 4:02 PM IST

سرینگر میونسپل کارپوریشن میں اس سے قبل بھی کئی دفعہ کارپوریٹرس کی جانب سے اس طرح کے اقدامات کیے گئے ہیں اور حال ہی میں بذات خود سابق میئر جنید عظیم متو سے بھی اعتماد واپس لے کر انہیں ہٹایا گیا تاہم ذرائع کے مطابق اس دفعہ سابق میئر جنید عظیم متو کی سربراہی میں کارپوریٹرز کے ایک گروپ نے ڈپٹی میئر پرویز احمد قادری کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک دائر کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

جنید عظیم متو 'میئر سری نگر' کے عہدے سے ہاتھ دھو بیٹھے

قابل ذکر ہے کہ سرینگر میونسپل کارپوریشن کے میئر کا انتخاب 16 جولائی 2020 کو ہو رہا ہے جو پہلے 14 جولائی کو طے پایا تھا تاہم بعد میں اسے 16 جولائی کے لئے موخر کیا گیا-

اس حوالے سے قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ گزشتہ دنوں بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی جنرل سیکرٹری رام مادھو نے پیپلز کانفرنس کے سجاد غنی لون سے ایک ملاقات کی ہے جس میں سرینگر میونسپل کارپوریشن کے انتخابات زیر بحث رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details