اردو

urdu

ETV Bharat / state

'کشمیری عوام کے لیے پاکستانی ویزا پالیسی میں تبدیلی نہیں'

پاکستان کے وزارت داخلہ کے ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کہا گیا ہے کہ جموں و کشمیر کے شہریوں کے لیے ویزا پالیسی تبدیل نہیں کی گئی۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر

By

Published : Dec 23, 2019, 5:30 PM IST

اطلاعات کے مطابق وزارت داخلہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے ایک بیان میں کہا کہ جموں و کشمیر کے شہریوں کے لیے ویزا پالیسی میں تبدیلی سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 'پاکستان جموں و کشمیر کے رہائشیوں کی سہولت کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہا ہے اور حقیقی درخواست گزاروں کو فوری ویزے کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے'۔

بشکریہ ٹویٹر

بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن پالیسی کے مطابق ویزوں کا اجراء جاری رکھے ہوئے ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ نئی دہلی میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر ویزوں کی منسوخی کے معاملے میں کشمیر میں 5 اگست کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال کو مد نظر رکھ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد بھارت اور پاکستان کے مابین کشیدگی بڑھ گئی۔ پاکستان نے بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات کو گھٹایا اور بھارتی ہائی کمشنر کو بھی واپس بھیج دیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details