سرینگر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 'امیدواروں کے لیے حفاظت سے لے کر انتخابات اور ووٹوں کی گنتی کے لیے تمام اقدامات کیے گئے ہیں'۔
جموں و کشمیر ریاستی الیکشن کمشنر کے کے شرما پیپلز الائنس فار گپکار ڈیکلریشن (پی اے جی ڈی) کے امیدواروں کی جانب سے شکایت پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 'حفاظتی اقدامات کے تحت کسی بھی امیدوار کو مہم چلانے کے لیے نہیں روکا جا رہا ہے۔ اگر کسی جگہ سے ایسی کوئی شکایت موصول ہوتی ہے تو اس پر الیکشن کمیشن کاروائی کرے گا۔'
کے کے شرما نے کہا 'کشمیر میں دو طرح کے امیدوار ہیں ایک جو پہلے سے حفاظتی کور میں آتے ہیں اور دوسرے وہ جو پہلی بار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔ سب کے لیے حفاظت ضروری ہے۔ حفاظتی اقدامات کسی کو کمپین کرنے سے روکنے کے لیے نہیں ہے'۔
انتظامات پر مزید بات کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ 'اس بار موسم کے پیش نظر ضلع انتظامیہ کو ہر وقت تیار رہنے کو کہا گیا ہے۔ حفاظتی اہلکاروں کے لیے بھی تمام انتظامات لیے گئے ہیں'۔