سرینگر:جموں وکشمیر محکمۂ تعلیم نے ہدایت جاری کی ہے کہ جسمانی طور پر مخصوص ملازمین سے کوئی اضافی کام نہیں لیا جائے گا۔ محکمۂ اسکول ایجوکیشن نے کہا ہے کہ خصوصی طور پر معذوری کے زمرے میں آنے والے ملازمین کو اپنی ڈیوٹی کے علاوہ کوئی اضافی کام یا اسائنمنٹ نہیں دیا جائے گا۔ محکمہ کی جانب سے یہ سرکیولر اس پس منظر میں جاری کیا گیا ہے جس میں محکمہ کو متعدد حلقوں کی طرف سے متعدد درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ جن میں جسمانی طور پر مخصوص ملازمین کے حوالے سے استدعا کی گئی ہے کہ اس خاص زمرے کے ملازمین کو ان کی ذمہ داریوں کے علاوہ اضافی کام بھی دیا جاتا ہے۔ جس کے ساتھ وہ انصاف نہیں کر پاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
Director Education on Specially Abled جسمانی طور پر مخصوص ملازمین سے کوئی اضافی کام نہ لیا جائے، محکمۂ تعلیم - ای ٹی وی بھارت اردو خبر
جموں و کشمیر کے محکمۂ تعلیم نے کہا کہ جسمانی طور پر مخصوص ملازمین سے کوئی اضافی کام نہ لیا جائے۔ ایسے ملازمین کو اپنی ڈیوٹی کے علاوہ کسی بھی طرح کا اضافی کام یا اسائنمنٹ نہ دیا جائے۔ No Additional Work For Physically Challenged
Director Education on Physically Challenged
ایسے میں ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن آف جموں و کشمیر نے ایک سرکیولر میں کہا ہے کہ بہت سی سماجی تنظیمیں اس بات کی وکالت کررہی ہیں کہ ایسے ملازمین کو کوئی اضافی کام نہیں دیا جانا چاہیے جس سے ان کی اصل ڈیوٹی متاثر ہوتی ہو۔ ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن نے تمام متعلقہ افسران سے کہا ہے کہ وہ ملازمین جو کہ خاص زمرے میں آتے ہیں سے کسی بھی قسم کا اضافی کام نہیں لیا جانا چاہیے۔ تاہم رضاکارانہ طور پر اور رضامندی کی صورت میں انہیں صلاحیت کے مطابق اسائنمنٹ دیا جاسکتا ہے۔