اردو

urdu

ETV Bharat / state

NMM Scholarship: این ایم ایم اسکالرشپ کے لیے 31 اکتوبر تک درخواستیں جمع کی جاسکتی ہیں - معاشی طور کمزور طلباء کے لیے این ایم ایم اسکالرشپ

این این ایم اسکالرشپ کے تحت مالی لحاظ سے کمزور طبقوں سے تعلق رکھنے والے قابل اور ہونہار طلباء کو سالانہ بارہ ہزار روپے کا وظیفہ فراہم کیا جاتا ہے۔ NMM Scholarship for Students

NMM Scholarship
NMM Scholarship

By

Published : Oct 27, 2022, 12:21 PM IST

سرینگر: معاشی طور کمزور طلباء کے لیے این ایم ایم اسکالرشپ اسکیم سال 2022-23 کی خاطر درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 اکتوبر 2022مقرر کی گئی۔ این این ایم اسکالرشپ اسکیم کے تحت مالی لحاظ سے کمزور طبقوں سے تعلق رکھنے والے قابل اور ہونہار طلباء کو وظیفہ فراہم کیا جاتا ہے تاکہ آٹھویں جماعت کے بعد وہ اپنی آگے کی تعلیم جاری رکھ سکیں اور مالی کمزوری ان کی پڑھائی ترک کرنے کا باعث نہ بن سکے۔ NMM Scholarship Last Date

ہر برس نویں جماعت کے منتخب طلباء کو مذکورہ اسکیم کے تحت ایک لاکھ نئے وظائف دیے جاتے ہیں۔ حکومت، سرکاری امداد یافتہ اور مقامی اداروں کے اسکولوں میں زیر تعلیم طلباء کے لیے دسویں سے بارہویں جماعت میں ان کے تسلسل کے لیے وظائف دیے جاتے ہیں۔ وظیفے کی رقم 12 ہزار سالانہ ہے۔ یہ اسکیم صد فیصد مرکزی اعانت سے چلائی جا رہی ہے۔ NMM Scholarship Last Date 31 October

این ایم ایم ایس ایس وظیفہ ڈی بی ٹی موڈ پر عمل کرتے ہوئے پی ایف ایم ایس کے ذریعہ الیکڑنک منتقلی سے منتخب طلباء کے بینک کھاتوں میں راست جمع کی جاتی ہے۔ واضح رہے کہ وظیفہ حاصل کرنے کے لیے ٹیسٹ میں شامل ہونے کی خاطر طلباء کے پاس ساتویں جماعت میں کم از کم 55 فیصد نمبرات ہونے چاہیے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details