اردو

urdu

ETV Bharat / state

NIT Srinagar student gets Rs 1 lakh cash prize: این آئی ٹی کے طالب علم کا کارنامہ، بگ کا پتہ لگاکر کمپنی کو مالی نقصان سے بچایا - ای ٹی وی بھارت اردو نیوز

سرینگر میں واقع شعبۂ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ایک طالب علم کو موبی کیوِک ایپلیکیشن میں ایک خرابی کا پتہ لگانے پر بطورِ انعام ایک لاکھ روپے نقدی رقم اور ایک تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔ امسال مارچ مہینہ میں طالب علم نے دعویٰ کیا تھا کہ موبی کیوِک کو آن لائن شاپنگ ویب سائٹس سے بھاری مالی نقصان کا سامنا ہے۔ بعد میں پھر اس نے کمپنی کے حکام سے رابطہ کرکے ائرر کو ختم کرنے کا دعویٰ کیا جس وجہ سے کمپنی کو مالی نقصان ہورہا تھا۔ ایسے میں مذکورہ طالب علم نے بگ کو ختم کر کے کمپنی کو مزید مالی نقصان ہونے سے بچایا ہے۔ NIT Student Saved Company Financial Loss Detecting Bug

این آئی ٹی کے طالب علم کا کارنامہ
این آئی ٹی کے طالب علم کا کارنامہ

By

Published : Jun 15, 2022, 10:45 AM IST

سری نگر:ڈیجیٹل ادائیگی کے ایپ میں بُگ یعنی ائرر کا پتہ لگانے پر نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (NIT) سرینگر کے شعبۂ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے چھٹے سمسٹر کے ایک طالب علم کو ایک لاکھ روپے نقدی رقم اور ایک تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔ تبریز عالم نامی آئی ٹی کے طالب علم نے موبی کیوِک ایپلیکیشن میں ایک خرابی کا پتہ لگایا ہے جس کے لیے اسے کمپنی کی جانب سے ذمہ دارانہ انکشاف کرنے پر آر ڈی پروگرام کے تحت حوصلہ افزائی کے طور پر تعریفی سرٹیفکیٹ کے علاوہ نقدی انعام دیا گیا ہے۔ NIT Student Saved Company Financial Loss Detecting Bug

این آئی ٹی کے طالب علم کا کارنامہ
دراصل بہار کے ڈھاکہ چمپارن ضلع سے تعلق رکھنے والے، تبریز نے امسال مارچ مہینہ میں دعویٰ کیا تھا کہ موبی کیوِک کو آن لائن شاپنگ ویب سائٹس سے بھاری مالی نقصان کا سامنا ہے۔ بعد میں پھر اس نے کمپنی کے حکام سے رابطہ کرکے ائرر کو ختم کرنے کا دعویٰ کیا جس وجہ سے کمپنی کو مالی نقصان ہورہا تھا۔ ایسے میں مذکورہ طالب علم نے بگ کو ختم کر کے کمپنی کو مزید مالی نقصان ہونے سے بچایا ہے۔ Tabrez Alam an ITstudent haddetected abug in MobiKwik applicationڈائریکٹر این آئی ٹی سرینگر، پروفیسر ڈاکٹر راکیش سہگل نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے طالب علم کے اس کارنامے کی ستائش کی اور کہا کہ ہمیں فخر یے کہ انسٹی ٹیوٹ کے طالب علم نے اس طرح کا کارنامہ انجام دیا۔ انہوں نے کہا کہ ’یہاں صلاحیت کی کوئی کمی نہیں ہے لیکن ایسے طلبہ کے لیے ایک متحرک پلیٹ فارم کی ضرورت ہے تاکہ وہ اعلیٰ تعلیم حاصل کر سکیں۔ انسٹی ٹیوٹ کے رجسٹرار پروفیسر سید قیصر بخاری نے ائرر کا پتہ لگانے میں تبریز کی کوششوں کی تعریف کی اور کہا کہ تبریز جیسے طلبہ دوسرے طلبہ کے لیے تحریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کیمپس میں طلباء کی مدد کے لیے ہم نے تحقیق کے لیے جدید ترین سہولیات دستیاب رکھی ہیں تاکہ یہ مستقبل میں اپنی تحقیقی اور تعلیمی سرگرمیاں بہتر طور پر جاری رکھ سکیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details