اردو

urdu

ETV Bharat / state

Kashmir Weather Update کشمیر میں خراب موسمی حالات کے بیچ شبانہ درجۂ حرارت معمول سے کم ریکارڈ - کشمیر میں بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کہیں کہیں بارش ہو سکتی ہے۔ وہیں کشمیر میں شبانہ درجۂ حرارت معمول سے کم ریکارڈ کیا گیا، سری نگر میں کم سے کم درجۂ حرارت 7.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ rain Forecast in Kashmir

کشمیر میں خراب موسمی حالات کے بیچ شبانہ درجۂ حرارت معمول سے کم ریکارڈ
کشمیر میں خراب موسمی حالات کے بیچ شبانہ درجۂ حرارت معمول سے کم ریکارڈ

By

Published : Apr 29, 2023, 12:44 PM IST

سری نگر: وادی کشمیر میں برف و باراں کے بیچ شبانہ درجۂ حرارت مسلسل معمول سے نیچے درج ہو رہا ہے۔ ادھر محکمۂ موسمیات کے ایک ترجمان کی پیش گوئی کے مطابق وادی کشمیر میں 4 مئی تک موسمی صورتحال خراب رہنے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم ابر آلود رہ سکتا ہے اور اس دوران دوپہر کے بعد کہیں کہیں بارشوں کا امکان ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بعد ازاں وادی میں 2 سے 4 مئی تک ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشیں ہوسکتی ہیں جبکہ بعض علاقوں میں بھاری بارشیں متوقع ہیں۔

ترجمان کے مطابق سری نگر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 4.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جب کہ قاضی گنڈ میں 612.8 ملی میٹر، پہلگام میں 12.9 ملی میٹر، کپوارہ میں 0.8 ملی میٹر، گلمرگ میں 9.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔ وادی میں دگر گوں موسمی صورتحال کے بیچ وادی میں شبانہ درجۂ حرارت مسلسل معمول سے نیچے درج ہو رہا ہے۔ گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ درجۂ 7.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے1.9 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجۂ حرارت منفی 0.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 4.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Kashmir Weather Update کشمیر میں چار مئی تک موسم خراب رہنے کی پیش گوئی

وادی کے دوسرے سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجۂ حرارت 3.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 0.6 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔ سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجۂ حرارت 6.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 1.4 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجۂ حرارت 7.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 0.6 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔ لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجۂ حرارت منفی 4.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details