اردو

urdu

ETV Bharat / state

Kashmir Weather Update کشمیر میں خشک موسم کے بیچ شبانہ درجہ حرارت معمول سے کم ریکارڈ - کشمیر میں رات کا درجہ حرارت

محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی کشمیر میں 12 جون تک موسم مجموعی طور پر خشک رہے گا۔ ترجمان نے مزید کہا کہ 'وادی کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ درج ہوگا جس سے دن میں گرمی بڑھ جائے گی۔' weather forecast in Kashmir

کشمیر میں خشک موسم کے بیچ شبانہ درجہ حرارت معمول سے کم ریکارڈ
کشمیر میں خشک موسم کے بیچ شبانہ درجہ حرارت معمول سے کم ریکارڈ

By

Published : Jun 5, 2023, 11:25 AM IST

سری نگر:وادی کشمیر میں خشک موسم کے باوجود شبانہ درجہ حرارت معمول سے کم ریکارڈ ہوا ہے۔ ادھر محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ درج ہوگا جس سے دن میں گرمی بڑھ جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وادی میں 12 جون تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے تاہم اس دوران دو پہر کے بعد بارشوں کے مختصر مرحلے کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا ہے۔ وادی میں موسم گرچہ خشک ہے لیکن شبانہ درجہ حرارت معمول سے کم ریکارڈ ہوا ہے۔ گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 11.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے2.1 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔

وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت 7.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے1.5 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت 4.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے2.4 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔ سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت 9.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے2.7 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 9.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے2.2 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔ لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت 3.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت 7.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details