اردو

urdu

ETV Bharat / state

Kashmir Weather Update کشمیر میں خشک موسم کے بیچ شبانہ درجہ حرارت معمول سے کم ریکارڈ - کشمیر میں موسم کی پیشن گوئی

محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان نے بتایا کہ 'وادی میں اگلے 24 گھنٹے کے دوران کہیں کہیں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔' ترجمان نے بتایا کہ 'وادی میں بڑے پیمانے پر بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔' Rain Forecast in Kashmir

کشمیر میں خشک موسم کے بیچ شبانہ درجہ حرارت معمول سے کم ریکارڈ
کشمیر میں خشک موسم کے بیچ شبانہ درجہ حرارت معمول سے کم ریکارڈ

By

Published : May 17, 2023, 11:59 AM IST

سری نگر: وادی کشمیر میں خشک مگر جزوی طور ابر آلود موسم کے بیچ بہتری واقع ہونے کے باوجود بھی شبانہ درجہ حرارت معمول سے کم ریکارڈ ہوا ہے۔ محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم جزوی طور ابر آلود رہ سکتا ہے اور اس دوران کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بوندا باندی ہونے کا بھی امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ وادی میں 20 مئی تک موسم کی کچھ ایسی ہی صورتحال جاری رہ سکتی ہے تاہم وسیع پیمانے پر بارشوں کا کوئی امکان نہیں ہے۔ دریں اثنا وادی میں شبانہ درجہ حرارت بہتری کے باوجود معمول سے کم ہی درج ہوا ہے۔ گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 10.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے0.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔

وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت 5.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 1.0 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت 3.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے2.4 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔ سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت 7.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے2.9 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 7.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے2.8 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔ لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت 0.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details