اردو

urdu

ETV Bharat / state

Kashmir Weather Update کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت معمول سے کم ریکارڈ

جموں و کشمیر میں موسم خشک و خوشگوار ہے۔ محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان نے بتایا کہ کشمیر میں 16 اپریل تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ Weather forecast in Kashmir

کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت معمول سے کم ریکارڈ
کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت معمول سے کم ریکارڈ

By

Published : Apr 9, 2023, 12:27 PM IST

سری نگر:محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق وادی کشمیر میں موسم خشک و خوشگوار ہے تاہم شبانہ درجہ حرارت معمول سے نیچے ریکارڈ ہوا ہے۔ متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں 16 اپریل تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ بعد ازاں وادی میں تین دنوں تک موسم ابر آلود رہ سکتا ہے جس دوران ہلکی بارشیں متوقع ہیں۔ ادھر خشک موسم کے بیچ وادی میں شبانہ درجہ حرارت معمول سے نیچے ریکارڈ ہوا ہے۔ گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 5.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے1.8 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 1.0 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔

وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت 0.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 1.7 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔ سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت 2.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 3.0 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 4.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 1.3ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔ لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی0.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details