اردو

urdu

ETV Bharat / state

Kashmir Weather Update کشمیر میں خشک موسم کے بیچ شبانہ درجہ حرارت میں گرواٹ درج

کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت میں گرواٹ درج ہوئی ہے۔ سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 3.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ وہیں محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق کشمیر میں 12 مارچ تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔ Weather Forecast in Kashmir

By

Published : Mar 6, 2023, 12:02 PM IST

کشمیر میں خشک موسم کے بیچ شبانہ درجہ حرارت میں گرواٹ درج
کشمیر میں خشک موسم کے بیچ شبانہ درجہ حرارت میں گرواٹ درج

سرینگر:محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق وادی کشمیر میں موسم خشک ہے تاہم مطلع صاف رہنے سے شبانہ درجہ حرارت میں قدرے گرواٹ ریکارڈ ہوئی ہے۔ متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں 12 مارچ تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔ گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 3.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 7.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی1.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی2.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی1.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت 1.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 3.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 2.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 6.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی6.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔ دریں اثنا وادی میں پیر کی صبح سے ہی موسم خشک رہا اور دھوپ بھی چھائی رہی جس سے جہاں لوگوں کو مختلف مقامات جیسے پارکوں وغیرہ میں لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا گیا وہیں کسانوں کو بھی اپنے کھیت کھلیانوں اور باغوں میں مختلف کاموں کے ساتھ مصروف عمل دیکھا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details