سرینگر: وادی کشمیر میں گذشتہ شام کی بارشوں سے شبانہ درجہ حرارت معمول سے نیچے درج ہوا ہے۔ ادھر محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کی پیش گوئی کے مطابق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کہیں کہیں ہلکی بارشوں کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ وادی میں موسم کی یہی صورتحال16 جون تک جاری رہ سکتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وادی میں 17 جون کو موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے۔ weather in kashmir
گرمائی دارلحکومت سری نگر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران15.9 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی جبکہ کم سے کم درجہ حرارت13.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے1.0 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران21.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ کم سے کم درجہ حرارت4.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جو معمول سے4.3 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔weather update