گزشتہ شب وادی کشمیر اور لداخ میں شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے رہا، جسکی وجہ سے خطہ میں سردی کی لہر میں دوبارہ اضافہ ہوا۔
کچھ روز میں اگرچہ شبانہ درجہ حرارت میں بہتری آئی تھی لیکن گزشتہ شب درجہ حرارت میں دوبارہ گراوٹ دیکھنے کو ملی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے کا امکان ہے جس سے سردی کی شدت میں اضافہ دیکھنے کو ملے گا۔