سری نگر:وادی کشمیر میں خشک موسم کے بیچ شبانہ درجہ حرارت معمول سے نیچے درج ہوا ہے۔ادھر محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں اگلے ایک ہفتے کے دوران موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ وادی میں 9 جون تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے اور اس دوران درجہ حرارت میں اضافہ درج ہونے کی توقع ہے۔ Kashmir weather update
گرمائی دارلحکومت سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت12.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے0.3 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا ہے۔وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں گذشتہ شام 0.4 ملی میٹر بارش بھی ریکارڈ ہوئی جبکہ کم سے کم درجہ حرارت4.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے2.6 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا ہے۔ Srinagar today's weather